Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمر بڑھنے کے ساتھ لوگ سست روی سے کیوں چلنے لگتے ہیں؟ نئی تحقیق میں حیران کُن انکشاف

کیا آپکو معلوم ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ لوگ سست روی سے کیوں چلنے لگتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں لوگوں کی رفتار سست ہونے کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ نوجوانوں کے برعکس معمر افراد کا جسم چلتے ہوئے زیادہ توانائی خرچ کرتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر میں اضافے کے ساتھ ہمارے مسلز کے خلیات کی توانائی کو استعمال کرنے کی صلاحیت گھٹ جاتی ہے جس سے جسمانی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق میں 18 سے 87 سال کی عمر کے 84 صحت مند افراد کو شامل کیا، ان افراد کو ایک روبوٹیک ہاتھ سیدھے ہاتھ میں پکڑ کر ایک مطلوبہ ہدف تک پہنچے کی ہدایت کی گئی۔

ماہرین کے مطابق مضبوطی میں کمی کے باعث ممکنہ طور پر ہمارا جسم سست روی سے حرکت کرنے لگتا ہے کیونکہ عام کاموں میں جسمانی توانائی زیادہ خرچ ہونے لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوان افراد ہدف کے حصول کے لیے اپنے بازؤں کو تیزی سے حرکت دیتے ہیں جبکہ معمر افراد اپنے ردعمل کے وقت کو بہتر بناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سست روی سے چلنے سے ہمارا معیار زندگی نمایاں حد تک متاثر ہوتا ہے کیونکہ جسمانی اور سماجی سرگرمیاں محدود ہوتی ہیں تو اس کی وجوہات کو سمجھنا ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق سست روی سے چلنے کو متعدد امراض کی علامت بھی مانا جاتا ہے، جیسے ڈپریشن کے شکار افراد کی جسمانی سرگرمیاں محدود ہوتی ہیں۔