کیا آپکو معلوم ہے کہ بہتر نیند کے لئے کونسی عادت اپنانی چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ جذباتی یا سماجی طور پر تنہا محسوس کرتے ہیں، ان میں یہ احساسات زیادہ نیند لینے سے کم ہوسکتے ہیں بالخصوص نوجوانوں میں۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ بہتر نیند کا تعلق نمایاں طور پر کم جذباتی اور سماجی تنہائی کے احساس سے ہے۔
ماہرین کے مطابق خاص طور پر کم عمر افراد کو اچھی نیند سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے لیکن عام طور پر ہر عمر کے لوگ اچھی نیند لینے کے بعد خود کو کم تنہا محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنہائی صحت عامہ کا ایک بحران ہے اور اسے بہتر طور پر سمجھنے اور اس کا علاج کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالعہ نیند کے اس اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے جو نوجوانی میں تنہائی سے متعلق جذبات کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے، لہٰذا نیند کی صحت کو بہتر بنانے کی کوششیں آبادی میں تنہائی کے احساس کو دور کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔




















