Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی الائچی کے حیران کُن فوائد جان لیں

کیا آپ بڑی الائچی کے حیران کُن فوائد سے واقف ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

امراضِ قلب کے لئے مفید

ماہرین صحت کے مطابق امراضِ قلب سے محفوظ اور دل کو صحت مند رکھنے کے لئے بڑی الائچی کا استعمال بےحد مفید ہے۔

اس سے دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور خُون میں کلاٹس کے جمنے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔

نظامِ ہاضمہ بہتر کرے

اس کو ہاضمے میں مدد دینے کے لیے ہزاروں سالوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

متلی اور الٹی کو دور کرنے کے لیے بڑی الائچی کو دوسری دواؤں کے مصالحوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

پیٹ کی گیس کو ختم کرے

پیٹ میں گیس کے مریض اگر صبح دوپہر اور شام ایک الائچی چبا لیں تو گیس کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جاتا ہے جبکہ یہ معدے کو السر سے بچانے میں بھی مفید ہوسکتی ہے۔

منہ کی بدبو دور کرے

دانتوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے بڑی الائچی کو بھی مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ دانتوں کے امراض سے لڑنے میں مدد کرتی ہے، جس میں دانتوں اور مسوڑھوں کے انفیکشن سمیت دیگر دانتوں کے مسائل شامل ہیں۔

بڑی الائچی میں ایک خاص مہک بھی ہوتی ہے جو ہیلیٹوسس کے علاج میں مدد کر سکتی ہے جسے عام طور پر سانس کی بو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بالوں کو تیزی سے اُگانے میں مدد دے

بڑی الائچی بالوں کے لئے بےحد حیرت انگیز خصوصیات کی حامل ہے، اس کا تیل بالوں کی صحت کیلیے جادوئی اثر رکھتا ہے۔

یہ تیل بالوں کو تیزی سے اُگانے اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر انہیں لمبا اور گھنا بھی کرتا ہے۔