Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کریلے کا جوس پینے کے جادوئی فوائد جان لیں

کیا آپ کریلے کا جوس پینے کے جادوئی فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ماہرین صحت کے مطابق کریلے کا جوس چہرے کے دانوں کے علاج کیلئے بے حد مفید ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جلد کی تمام بیماریوں کا تعلق ہمارے خون میں فاسد مادوں یا دیگر خرابیوں اور قبض کی وجہ سے ہوتا ہے لہٰذا خون کی صفائی کیلئے کریلا بہت مفید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رات کو کریلا کاٹ کر اسے ابال لیں اور سونے سے پہلے چھان کر اس کا پانی پئیں تو آپ کے خون سے فاسد مادوں کا خاتمہ ہوجائے گا، اور پرانی سے پرانی ایکنی اور پمپلز سے نجات مل جائے گی اور اس سے وزن میں بھی کمی آئے گی۔

ماہرین نے کہا کہ اس کے علاوہ قبض کی وجہ سے بھی ایکنی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے، قبض کے علاج کیلئے ایک چمچ سونف، زیرہ اور تھوڑی سی دار چینی ابال کر اس کا پانی پینے سے بھی ایکنی جڑ سے ختم ہوجائے گی۔