کیا آپ کینو کے چھلکوں کے حیران کُن فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کینو کے چھلکے قلبی صحت کو بہتر رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ پیٹ کے کچھ بیکٹیریا قلبی مرض کے لیے ہاضمے کے عمل کے دوران مخصوص اجزاء کو استعمال کرتے ہوئے ہموار کرتے ہیں۔
اس دوران یہ بیکٹیریا ٹرائی میتھائلین این-آکسائیڈ (ٹی ایم اے او) پیدا کرتے ہیں، ٹی ایم اے او کی مقدار مستقبل میں قلبی مرض کی پیش گوئی کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔
اس تحقیق میں ماہرین نے فائٹو کیمیکلز سے بھرپور کینو کے چھلکے کے ایکسٹریکٹ میں موجود ٹی ایم اے او کی پیداوار کم کرنے کی صلاحیت کا مطالعہ کیا۔
ماہرین نے بتایا کہ یہ فریکشنز حاصل کرنے کے لیے ہم نے پولر اور نان پولر محلول کا استعمال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ دیکھیں کہ آپ کی سلاد میں پانی یا سرکہ موجود ہے تو وہ پولر فریکشن ہے جبکہ پانی کے علاوہ کوئی بھی چیز اگر تیل میں ہے تو وہ نان پولر فریکشن ہے، جو محلول استعمال کیے گئے وہ پانی یا تیل کے عین مطابق نہیں تھے بلکہ ان کی پولیریٹی ایک جیسی تھی۔
تحقیق سے پتہ چلا کہ نتائج چھلکوں کے نان پولر فریکشن ماحصل نے مؤثر انداز میں نقصان دہ کیمیاء کی پیداوار کو روکا۔
محققین نے چھلکوں کے پولر فریکشن ماحصل میں فیرولوئے پیوٹریسین نامی ایک مرکب کی نشان دہی بھی کی جو ٹی ایم اے کی پیداوار میں ذمہ دار خامروں کی مزاحمت کرتا ہے۔




















