کیا آپکو معلوم ہے کہ موڈ کو بہتر کرنے کے لئے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سمندری غذاؤں، پھلوں، سبزیوں اور خشک میوہ جات میں پائی جانے والی خوراک اومیگا تھری سے غصہ، جارحیت اور ڈپریشن کم ہونے سمیت اس سے موڈ بہتر ہوتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ اومیگا تھری کے شخصیت کو بہتر بنانے کے متعدد فوائد ہوتے ہیں، یہ خوراک براہ راست انسانی اعصاب اور خون کو تقویت فراہم کرنے والے نظام پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ جسم میں اومیگا تھری کی کمی ڈپریشن اور اضطراب کی علامات کو ظاہر کرتی ہے جبکہ اس کی مطلوبہ مقدار کا حصول جسمانی افعال کو منظم اور بہتر طور پر کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اومیگا تھری کا حصول انتہائی آسان ہے اور انسانی جسم خود ہی مختلف خوراکوں سے اومیگا تھری کی مطلوبہ مقدار حاصل کرتا ہے، تاہم شرط یہ ہے کہ اس جز سے بھرپور غذاؤں کو اپنی غذا کا حصہ بنایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے ڈپریشن اور بلڈ پریشر بھی قابو میں رہتا ہے، جس سے انسان میں جارحانہ رویہ ختم ہونے سمیت شخصیت بہتر ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اومیگا تھری کا حصول قدرتی خوراکوں سے یقینی بنایا جائے تو بہتر ہے۔




















