آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے کیوںکہ اس میں تمام خصوصیات ہائی جاتی ہیں جو دوسرے پھلوں میں نہیں پائی جاتیں۔
موسمِ گرما میں اس پھل کو سوغات کی حیثیت حاصل ہوتی ہے جبکہ اس کا ذائقہ خوشگوار ہوتا ہے اور اس کی خوشبو نہایت بھلی ہوتی ہے، اس لیے آم ہر عمر کے افراد کو پسند ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ آموں کو کھانے سے قبل کیوں دھونا چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ماہرین کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کے اوپری چھلکوں میں کیڑے مار ادویات اور گرد کے ذرات اکٹھے ہو سکتے ہیں تو بہتر ہے کہ انہیں کھانے سے قبل دھولیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آم جلد پک کر خراب ہو سکتے ہیں تو ان میں بیکٹریا کی نشوونما ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، تو بہتر ہے کہ آم کو کاٹنے سے قبل اسے 5 منٹ تک پانی سے دھو لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آموں کو پانی میں گھنٹوں تک بھگو کر رکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس پھل کا چھلکا موٹا ہوتا ہے تو چند منٹ تک اسے دھونا ہی کافی ہوتا ہے۔




















