ماہرین نے خراب گوشت کی چند علامات بتادی ہیں جن سے آپ پتا لگا سکتے ہیں کہ گوشت خراب ہے یا نہیں۔
برطانوی فوڈ سیفٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کی رنگت، بو اور ہیئت سے اس کے خراب ہونے یا نہ ہونے کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خراب گوشت کی رنگت سبزی مائل ہونی شروع ہو جاتی ہے، اس سے بدبو آنے لگتی ہے اور اس پر سفید دھبے پڑنے لگتے ہیں۔ جب آپ گوشت کے موٹے حصے کو کاٹیں تو اس کی رنگت گلابی اور ہیئت بہت زیادہ نرم نہیں ہونی چاہیے۔
اس حوالے سے خاتون ماہر سلویا اینڈرسن کا کہنا ہے کہ آپ اپنے صرف حواس کو بروئے کار لاتے ہوئے ہی گوشت کے خراب ہونے کا پتا چلا سکتے ہیں۔
سلویا اینڈرسن کا کہنا ہے کہ آپ کو علم ہونا چاہیے کہ جب چکن خراب ہوتا ہے، اس کی رنگت سبز پڑجاتی ہے اور جب بیف خراب ہوتا ہے تو یہ بالکل نرم اور لیس دار ہونے لگتا ہے۔




















