کیا آپکو معلوم ہے کہ لمبی زندگی کے حصول کے لئے کس غذا استعمال کرنا چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پنیر کھانے سے اچھی صحت کا حصول ممکن ہوتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ اچھی دماغی صحت اور لمبی زندگی کے درمیان تعلق موجود ہے جبکہ ڈپریشن کی علامات یا دیگر ذہنی مسائل سے زندگی کی مدت گھٹ جاتی ہے۔
ماہرین نے اس تحقیق میں 23 لاکھ افراد کو شامل کیا تھا۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ اچھی ذہنی صحت اور تناؤ سے محفوظ رہنے والے افراد اکثر پنیر زیادہ کھاتے ہیں۔
اس تحقیق میں ماہرین نے دماغی صحت کو جسمانی صحت سے جوڑنے والے 33 عناصر کا جائزہ لیا اور دریافت ہوا کہ پنیر کھانے سے براہ راست عمر میں اضافہ نہیں ہوتا، مگر پنیر اور پھلوں کے زیادہ استعمال سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جسمانی طور پر سرگرم رہنے، ٹی وی دیکھنے کا دورانیہ کم کرنے اور تمباکو نوشی سے گریز سے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ عام امراض کی روک تھام ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھی دماغی صحت سے عمر میں اضافے کے باوجود جسم بھی صحت مند رہتا ہے اور پنیر یا دودھ سے بنی دیگر مصنوعات اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔




















