آج ہم آپ کو گرمی سے بچنے اور اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے نہایت آسان نسخہ بتائیں گے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ماہرین صحت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جو دن بھر پانی پیتے ہیں تو اس میں ملیٹھی ڈال کر پیئں تو یہ بہت فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے 16 لیٹر پانی کو مناسب گرم کرنا ہے اور اس میں ایک چار سے پانچ انچ کا ملیٹھی کا ٹکرا کوٹ کر ڈالنا ہے، پانی کو تھوڑا گرم اس لیے کرنا ہوتا ہے کہ جب ملیٹھی کو اس میں مکس کیا جائے تو اس کی خصوصیت پانی میں آجائے۔
ماہر صحت نے کہا کہ اگر کسی کو 16 لیٹر پانی گرم کرنے میں مشکل پیش آئے تو ایک سے دو لیٹر پانی کو اچھی طرح گرم کر کے وہ 16 لیٹر پانی میں ڈال دیں۔
اس کے بعد اس پانی میں دو مٹھیاں گلاب کی پتی بھی ڈالیں، دو چھوٹی الائچیاں کوٹ کر ڈالیں اور کیوڑے کا صرف ایک قطرہ ڈالیں، ملیٹھی ہی صرف اصل نسخہ ہے باقی چیزیں ڈالنے سے پانی اور زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
ماہر صحت نے کہا کہ اس پانی کو پینے سے گرمی میں پیاس نہیں لگے گی، ملیٹھی جسم میں پانی کو برقرار رکھتا ہے، اس پانی سے یہ ہوگا کہ شدت کی گرمی سے جو چکر آتا ہے اس میں کافی فرق پڑے گا۔




















