جنک فوڈ کھانے والے افراد کے لیے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ زیادہ کھانے کے نتیجے میں انزائٹی سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ چکنائی والی غذاؤں کے استعمال سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے اور موٹاپے کے شکار افراد میں انزائٹی سمیت دیگر ذہنی امراض سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جنک فوڈ کے استعمال سے ہمارے معدے میں موجود بیکٹریا کا توازن بدلتا ہے اور یہ بیکٹریا موٹاپے سے جڑے میٹابولک عناصر پر اثرانداز ہوتے ہیں جس سے انزائٹی جیسے مرض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ چکنائی والی غذاؤں سے جسمانی چربی اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ دماغ میں تبدیلیاں آتی ہیں جن سے انزائٹی کی تشخیص کا خطرہ بڑھتا ہے۔
انزائٹی ہوتی کیا ہے؟
انزائٹی جسم کا تناؤ کے لیے قدرتی ردعمل ہے، یہ خوف یا فکر کی ایسی کیفیت ہوتی ہے جو مختلف عناصر کا مجموعہ ہوتی ہے ۔
دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جانا، سانس چڑھنا، تھکاوٹ اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات اس کی کچھ عام علامات ہیں۔




















