Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رات میں زیادہ روشنی کس بیماری کا باعث بن سکتی ہے؟

کیا آپکو معلوم ہے کہ رات میں زیادہ روشنی کس بیماری کا باعث بن سکتی ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق رات 12:30 سے صبح 6 بجے کے درمیان زیادہ روشنی کا افشا ہونا ٹائپ 2 ذیابیطس کے زیادہ خطرات سے تعلق رکھتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا ہونے کی وجہ روشنی کا نیند کے طرز کو متاثر کرنا ہے، جو صحت مند انسولین کی حساسیت اور خون میں شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں ماہرین نے ذیابیطس سے غیر متاثرہ 85 ہزار صحت مند افراد سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں شامل شرکاء نے ایک ہفتے تک اپنی کلائی پر ایک ڈیوائس پہنی جس نے ایک ہفتے تک دن اور رات میں روشنی کے افشا ہونے کے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا، اور تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ گھنٹوں کا لائٹ سینسر ڈیٹا جمع کیا۔

ماہرین نے بتایا کہ رات میں روشنی کا ہم پر افشا ہونا ہمارے سرکاڈین رِدم (جسم کی اندرونی گھڑی) میں خلل ڈال سکتا ہے جس سے انسولین کے اخراج اور گلوکوز میٹابولزم میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسولین کے اخراج اور گلوکوز میٹابولزم میں تبدیلیاں جسم کی بلڈ شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے، جس کا بالآخر نتیجہ ٹائپ 2 ذیابیطس ہونا نکلتا ہے۔