Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناشتے میں کن 5 غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے؟

کیا آپکو معلوم ہے کہ ناشتے میں کن 5 غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

انڈے

انڈے دن کی شروعات کے لیے ایک بہترین غذا ہیں۔

یہ پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں جو جاگنے کے بعد آپ کے جسم کو توانائی بخشنے کے لیے ضروری ہیں۔

گری دار میوے

گری دار میوے توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ یہ تمام ضروری غذائی اجزا سے بھرے ہوتے ہیں۔

ان کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے انہیں رات بھر بھگو کر رکھیں اور پھر صبح ان سے لطف اندوز ہوں۔

پپیتا

پپیتے میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ یہ وزن کو بھی کنٹرول رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

بیریز

صبح کے وقت بیریز کا ایک پیالہ لینا بھی آپ کے لیے کافی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

ان میں فائبر زیادہ ہوتا ہے جس سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوتا ہے۔

بیریز میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں اس لیے آپ کو اضافی کھانے کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

دلیہ

دلیہ کھانا صبح کا معمول بنائیں۔ یہ خالی پیٹ کے لیے ایک سپر فوڈ ہے اور نظام انہضام کے لیے بھی بہتر ہے۔