کیا آپکو معلوم ہے کہ پیٹ درد سے نجات حاصل کرنے کے لئے کونسے طریقے آزمانے چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ معدے میں تیزابیت کا توازن برقرار رکھتا ہے جو کہ غذا کو ہضم کرنے لیے ضروری ہے۔
معدے میں تیزابیت کی کمی سے غذا کا ہضم یونا مشکل ہوتا ہے جس کا نتیجہ اکثر پیٹ میں درد کی صورت میں نکلتا ہے۔

ایک کھانے کا چمچ ایک کپ پانی میں ملا کر پینا معدے کے تیزاب بننے کے عمل کو تیز کرتا ہے جبکہ پیٹ کے درد سے بھی نجات دلاتا ہے۔
زیادہ پانی پیئں
اکثر پیٹ کا درد قبض یا آنتوں میں اکڑن کا نتیجہ ہوتا ہے، جس کی بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے۔
پانی نہ صرف آنتوں کے لیے ضروری ہے بلکہ نظام ہاضمہ کے افعاک جو بہتر بنانے اور غذائی اجزا کو جذب کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
تو مناسب مقدار میں پانی پینا پیٹ درد سے نجات دلا سکتا ہے۔
ادرک چبائیں
ادرک بھی نظام ہاضمہ کو متحرک کرتا ہے، ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا چند منٹ تک چبائیں۔
![]()
اس سے نظام ہاضمہ متحرک ہوگا اور پیٹ کے درد میں ریلیف محسوس ہوگا۔
یخنی
اگر ناقص غذا کے استعمال کے باعث پیٹ میں درد یا نظام ہاضمہ کے مسائل کا سامنا ہو تو ہڈیوں کی یخنی کا استعمال اس تکلیف سے نجات دلا سکتا ہے۔

لیموں پانی
لیموں بھی نظام ہاضمہ کے بہت فائدہ مند ہے۔
اگر کھانے کے بعد پیٹ میں تکلیف ہو تو ایک کپ گرم لیموں کی چائے یا ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق ایک کپ پانی میں ملا کر پینے سے پیٹ درد سے نجات مل سکتی ہے۔





















