Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحت کارڈ سے علاج کرانے والوں کیلئے خوشخبری

صحت کارڈ سے علاج کرانے والوں کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کیلئے اب تک 10 ارب 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 ماہ میں صحت کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ 63 ہزار لوگوں کا علاج ممکن ہوا، صوبائی حکومت نے صحت کارڈ اخراجات کو 2 ارب روپے تک پہنچایا۔

صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سے 2 لاکھ 60 ہزار لوگوں کا سرکاری اسپتالوں سے علاج کرایا گیا۔