کیا آپکو معلوم ہے کہ کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے کے لئے کونسی عادات اپنانی چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ماہرین صحت کے مطابق کینسر کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ ہماری طرز زندگی اور فاسٹ فوڈ سمیت دیگر مرچ مصالحے والے کھانے ہیں۔
لیکن ہم اپنی زندگی میں کچھ عادتوں کو اپنا کر سرطان کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔
پھل اور سبزیاں کھائیں
پھل اور سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں کیونکہ پھل اور سبزیوں میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈینٹ بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔
روزانہ 5 پھل اور سبزیوں کے استعمال سے پھیپھڑوں، منہ، گلے اور معدے کے کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ورزش کریں
جسمانی ورزش نہ صرف صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ شوگر، بلڈ پریشر کے مسائل، دل کو جوان رکھنے اور دیگر بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ کینسر کے خطرے کو بھی کر سکتی ہے۔
باقاعدگی سے چیک اپ کروائیں
اگر آپ باقاعدگی سے اپنا چیک اپ کروائیں تو اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
باقاعدہ چیک اپ سے کینسر کی تشخیص ابتدائی اسٹیج میں کی جاسکتی ہے جس سے زندگی کو بچایا جا سکتا ہے۔




















