Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلادیش میں خسرہ کی خطرناک وبا، اسپتالوں میں گنجائش کم پڑگئی

وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں خسرہ کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 19 ہزار 835 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈھاکا: بنگلادیش میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کرگئی، بڑی تعداد میں بیمار بچوں کی اسپتال آمد کے باعث طبی مراکز میں جگہ کم پڑنے لگی جب کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران بیماری سے 999 بچوں کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملک میں خسرہ کے 19 ہزار 835 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ ایک لاکھ 66 ہزار مشتبہ کیسز بھی سامنے آئے ہیں اور ہزاروں بچے اس بیماری سے متاثر ہیں۔

بنگلادیشی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق خسرہ کے شبے میں ایک لاکھ 46 ہزار افراد کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جس کے نتیجے میں طبی مراکز پر مریضوں کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں خسرہ کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 19 ہزار 835 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مشتبہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار رپورٹ ہوئی ہے۔

خسرہ سے متاثرہ اور بیماری کے شبے میں آنے والے مریضوں کی بڑی تعداد کے باعث اسپتالوں میں دستیاب گنجائش کم پڑرہی ہے اور طبی نظام پر شدید دباؤ پیدا ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بنگلادیش میں خسرہ کے خلاف ویکسی نیشن مہم جاری ہے تاہم حفاظتی اقدامات میں موجود خلا کے باعث وبا پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

وبائی امراض کے اعداد و شمار کے مطابق بنگلادیش کو اس وقت دنیا کی شدید ترین خسرہ وباؤں میں سے ایک کا سامنا ہے جس نے ملک میں صحتِ عامہ کے لیے سنگین تشویش پیدا کردی ہے۔

Exit mobile version