پاکستان شوبز انڈسری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سدرہ نیازی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اداکارہ بننے سے پہلے ایک کرائم رپورٹر بھی تھیں۔
سدرہ نیازی نے بتایا کہ اداکاری کی فیلڈ میں آنے کے بعد انہوں نے صحافت کو خیر آباد کہہ دیا۔
[amazonad category=”Electronics”]
https://www.youtube.com/watch?v=u6Veuk-odgQ
انہوں نے کہاکہ اداکاری کرنے سے پہلے انہیں لگتا تھا کہ وہ کبھی بھی صحافت نہیں چھوڑیں گی لیکن جب انہیں اچھے پراجیکٹ کی پیش کش
ہوئی اور شائقین کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی تو انہوں نے صرف اداکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دوسری جانب اداکارہ سدرہ نیازی نے بتایا کہ ماضی میں صحافت کے دور پر انہوں نے ایک ایسے مجرم کا انٹرویوکیا جس نے اپنی دو بہنوں کوغیرت کے نام پر قتل کردیا تھا اور وہ اپنے اس عمل پر بالکل بھی شرمندہ نہیں تھا جو کہ ان کے لئے کافی حیران کن تھا۔















