Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 74 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 74 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26903 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1209831 ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے 15 ، پنجاب میں کورونا وائرس سے 36 ، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے 3 جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا سے 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 26903 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7192، بلوچستان میں 344، خیبرپختونخوا میں 5310 ، آزاد کشمیر میں 727 ،اسلام آباد میں 889 ، گلگت بلتستان میں 182 ، پنجاب میں 12259 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 36 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 12259 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version