Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 21 ستمبر سے اب تک 33 دہشت گرد جہنم واصل، آئی ایس پی آر

خوارج کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 21 ستمبر سے اب تک 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج و دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں آپریشن عزمِ استحکام کے تحت جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن شبان کے دوران مزید 5 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک کیے گئے، جس کے بعد اس آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آپریشن شبان کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے اور خطرہ ختم ہونے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب نوشکی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر کارروائی کا نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں 21 ستمبر سے جاری مختلف کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج و دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں آپریشن عزمِ استحکام کے تحت جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version