Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ آج کوئٹہ جارہے ہیں، چیئرمین سینٹ

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ آج کوئٹہ جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ روانگی سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لایا گیا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ آج کوئٹہ جارہے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کریں گے اور انشااللہ سب بہتر ہوگا۔

دوسری جانب صحافی نے سوال کیا کہ کیا ناراض صوبائی وزراء اور ایم پی ایز کو منا پائے گے؟

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک یہ آپ لوگوں کی خبر ہے صوبائی وزراء اور ایم پی ایز ناراض ہے، ہم اپنے وزراء اور ایم پی ایز کو منائیں گے، ہماری پارٹی ہے، ہم اکھٹے چلیں گے۔

متعلقہ خبریں