نئی نیٹ فلکس سیریز ’اسٹرینجر تھنگز 4‘ نے نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 30 مئی سے 5 جون کے دوران سیریز کو 7.2 ارب منٹس تک دیکھا گیا۔
تاہم کسی بھی اسٹریمنگ پروگرام کو دو ہفتے میں سب سے زیادہ دیر تک دیکھے جانے کا ریکارڈ بھی اسٹرینجر تھنگز 4 کے پاس ہے۔
سیریز کو 23 سے 29 مئی کے دوران 5.14 ارب منٹس دیکھا گیا، یعنی دو ہفتوں کے دوران یہ سیریز 12.34 ارب منٹس تک دیکھی گئی۔
اسٹرینجر تھنگز 4 نیٹ فلکس پر انگریزی زبان کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن چکی ہے۔
تاہم نیٹ فلکس کے مطابق اس کے صارفین نے سیزن 4 ریلیز ہونے کے پہلے 28 دن 93 کروڑ گھنٹے تک اسے دیکھا۔
واضح رہے کہ اسٹرینجر تھنگز 4 سے پہلے صرف ’ٹائیگر کنگ‘ اور ’اوزارک‘ نے 2020 میں 5 ارب منٹس کا سنگ میل عبور کیا تھا۔















