افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ایئر پورٹ کے باہر دھماکا ہوا ہے
افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نےفوجی ایئر پورٹ کے باہر ہوئے والے دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے سویلین ہیں اور دھماکے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان وزارتِ داخلہ نے مزید کہا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم کسی گروہ نے اب تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔



















