سفارتی ذرائع کے مطابق مطالبے میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کو 1965 اور 1971 کی جنگوں میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی فوجیوں تک رسائی دے
تفصیلات کے مطابق سالِ نو کے آغاز پر پاکستان نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے جس کے مطابق بھارت 1965 اور 1971 کی جنگوں میں لاپتہ پاکستانی فوجیوں تک پاکستان کو رسائی دے۔
پاکستان نے 56 سویلین قیدیوں تک بھی قونصلر سے رسائی مانگی ہے
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے یہ مطالبہ قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے وقت کیا۔
اس مطالبے میں پاکستان نے 56 سویلین قیدیوں تک بھی قونصلر سے رسائی مانگی ہے جس کے بعد پاکستان میں موجود بھارتی ناظم الامور کو اس مطالبہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔



















