Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شہید محمد وسیم کو خراجِ عقیدت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بنوں میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا 

 تفصیلات کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی محمد وسیم  کو وزیراعظم پاکستان نے خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اظہارِخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جوانوں کی ملک کی حفاظت کی خاطر قربانیاں نا قابلِ فراموش ہیں.

وزیر ِاعظم نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ شہید کے اہلِ خانہ کو  جلد از جلد صبرعطا فرمائے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کےعلاقےمیں آپریشن کے دوران ملک دشمنوں کا سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے تاہم اس دوران پاکستان کا 25 سالہ سپاہی محمد وسیم شہید ہو گیا، شہید ہونے والے سپاہی کا تعلق خیر پور سے تھا۔

متعلقہ خبریں