تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرا کے ہمراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ ایک خاتون نے روک لیا اور مدد کرنے کی اپیل کی جس پر مراد علی شاہ کی جانب سے مدد کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے مراد علی شاہ کی گاڑی کو روک کر مدد مانگتے ہوئے کہا کہ آپ میرے وزیر اعلی سندھ ہیں میری بات سنیں مجھے آپ سے بات کرنی ہے جس پر انہوں نے خاتون سے بات کی اور ان کا مسٔلہ سنا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ایک اسکول ٹیچر ہے جسے بدھ کے روز یہاں لوٹ لیا گیا تھا اورتا حال اس کی کوئی نہیں سن رہا ہے نہ ہی اس کی کوئی شکایت درج کر رہا ہے۔
خاتون نے مزید کہا کہ میں اکیلی کمانے والی ہوں جس پر مراد علی شاہ نے خاتون کے سر پرہاتھ رکھتے ہوئے ایس پی گلشن اقبال کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خاتون کی مدد کی جائے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزیر مرتضی وہاب نے بھی ایس پی گلشن کو خاتون کی مدد کرنےکی ہدایت دے دی۔



















