Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر یہ حکمران 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہم لوگ سمجھے شہباز شریف اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں، اب آکر پتا چلا شہباز شریف عوام کے کپڑے کی بات کر رہے تھے، اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔

ایک اور ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ  ایاز صادق نے آج جنرل باجوہ صاحب کو تنقید کا نشانہ بنایا، میں انتظار ہی کرتا رہا کہ میرے دوست احمد ملک کب پریس کانفرنس کر کے ایاز صادق کی مذمت کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لگتا ہے عمران خان کی باجوہ صاحب پر تنقید حرام ہے نون لیگ کی تنقید حلال تنقید ہے۔

متعلقہ خبریں