Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا اور باپ کو پیپلزپارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کو جنرل باجوہ نے لابنگ کے لئے امریکہ میں ہائر کیا، مجھے اینٹی امریکہ ثابت کرنے کی کوشش پاکستان سے ہوئی، ڈونلڈ لو نے جو کہا وہ سبق پاکستان سے پڑھایا گیا تھا، حسین حقانی میرے خلاف مہم اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ آرمی چیف سے میرا کوئی تنازعہ نہیں، عاصم منیر سے آرمی چیف بننے کے بعد اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، سابق آرمی چیف سے ورکنگ ریلیشن بہترین تھا اچانک ان کے رویے میں تبدیلی ایکسٹینشن کے بعد محسوس کی، ایکسٹینشن کے بعد کہا گیا احتساب چھوڑیں این آر او دے دیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سابق آرمی چیف کمر پر چھرا مارہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا ،ہمارے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے لئے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا، سابق آرمی چیف احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئے تعلقات خراب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے پھرثابت کردیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے  لیکن پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا نام ایک آدمی ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں جاکر کیا کرینگے ، کوئی فائدہ نہیں، بشری بی بی خاتون خانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں، ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے ، شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئےگا۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی بیچ کر ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں ، مشرف نے بھی دہشتگردی بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب نہیں معلوم،رمیز راجہ کے دور میں پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی،رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں،نجم سیٹھی کو لانے کے لئے پی سی بی کا آئین تبدیل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں