Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور اگر نہیں گئی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور اگر نہیں گئی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، قوم تیاری کرلے ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نئے سال میں ہمارے پاس 2 چوائس رہ گئی ہیں، حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ اگر آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

‘ہمارے دور میں معیشت اوپر جارہی تھی’

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں معیشت اوپر جارہی تھی جبکہ ہماری حکومت کی شاندار کارکردگی تھی، گزشتہ سال اپریل میں غلط فیصلہ کیا گیا اور سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو گرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ہٹا کرچوروں کو ملک پر مسلط کیا گیا، انہوں نے حکومت میں آکر 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کیے جبکہ 95فیصد کیسز ہمارے آنے سے پہلے ان کیخلاف بنے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے پھرثابت کردیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ساڑھے7 لاکھ کے قریب پاکستانی باہر چلے گئے ہیں، مشکل وقت آنے پر ملک چھوڑ کرفرار نہیں ہونا چاہیے، میری جان کوخطرہ ہے لیکن میں باہر نہیں جاؤں گا چوروں کا یہاں رہ کر مقابلہ کروں گا۔

‘شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا’

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا جبکہ ملک کومسائل سے ہم ہی نکالیں گے اور ہم ایک قوم بن کرمشکلات کامقابلہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جرمنی اور جاپان نے ہم سے مشکل وقت دیکھا، سیلاب کی وجہ سے حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران ہم نے پیسے جمع کرکے متاثرین کی مدد کی، کے پی حکومت نے سیلاب سے بچاؤ کیلیے بند تعمیر کیے جبکہ لاہور میں زیرزمین ٹینک بنائے تاکہ بارش کا پانی سڑکوں پر جمع نہ ہو۔

‘کورونا کے باوجود ہماری حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا’

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے باوجود ہماری حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا، سندھ حکومت نے رائٹ کنال نہیں بنایا جس کی وجہ سے سندھ ڈوبا۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ جدوجہدکرنی ہے تاکہ طاقتورقانون کے نیچے آئے، اگر ہم نے مشکل سے نکلنا ہے تو قانون کی حکمرانی لانی ہوگی۔

متعلقہ خبریں