Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیےمقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف قتل ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف شہید کے قتل پر ازخونوٹس لیا تھا جس کے بعد آج عدالت نے ازخود نوٹس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 5 جنوری کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ارشد شریف قتل کیس میں مزید 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند

5 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے جس کے مطابق لارجر بینچ 5 جنوری کو دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسپیشل جےآئی ٹی سے سینئر صحافی ارشد شریف قتل کی پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں