آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاست میں ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پی پی کی سندھ حکومت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ اور وزراء کی بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
آصف زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایم کیو ایم من پسند حلقہ بندیاں چاہتی ہے، قانونی تقاضے کے تحت حلقہ بندیاں تبدیل کرنے وقت لگے گا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ایم کیوایم وفاق میں اتحادی ہے، وزیراعظم نے بھی رابطہ کیا، ایم کیو ایم کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ موجودہ سیاسی بحران میں بطور پارٹی سربراہ آپ اپنا کردار ادا کریں؛ آصف زرداری کا چودھری شجاعت کو مشورہ
سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ سیاست میں ہمارے دروازے کھلے ہیں، ایم کیو ایم قیادت کو آنے دیں بات کرینگے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن، مشیرقانون مرتضی وہاب، سعید غنی ناصر شاہ اجلاس میں شریک ہوئے۔



















