ڈاکٹرز کے مشورے پر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں ہے۔
جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیوں کی منسوخی سے متعلق خط لکھ کر عہدیداروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے اس کے باوجود ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں لیکن اب ڈاکٹرز نے مولانا کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روکا ہے۔
سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے ،کارکنوں اور ہمدردوں کو ٹیلیفون کرکہ یا گھر پر آکر طبیعت پرسی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔



















