این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی قسم کی خبروں کے باعث تشویش پائی جارہی ہے تاہم پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں اور کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے
تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 744 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.40 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وقت ملک بھر میں کرونا سے متاثر 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے دنیا کے بعض ممالک میں کرونا وائرس کی نئی قسم آنےکے بعد بارڈر ہیلتھ سروسز کی جاری کردہ ہدایت پر بین الااقوامی ہوائی اڈوں کی پروازوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔



















