Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردی کے موسم میں ’کرسپی فرائیڈ پران‘ بنائیں، آسان ترکیب

موسم سرما میں جھینگے کا استعمال انسانی صحت کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں۔

 جھینگے میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، لہٰذا کسی بھی موذی مرض میں مبتلا افراد کو جھینگا کھلانے کے لئے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لینا بہت ضروری ہے۔

جھینگے اپنی لذت اور غذائیت کی بنا پر بہت پسند کیے جاتے ہیں، ان کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں۔

کرسپی فرائیڈ پران

اجزاء

جھینگے = آدھا کلو

میدہ = 1 پیالی

انڈا = 1 عدد (پھینٹ لیں)

ڈبل روٹی کا چورا = 1 پیالی

سیاہ مرچ پسی ہوئی = آدھا چائے کا چمچ

نمک = حسب ذائقہ

کٹی ہوئی سرخ مرچ = 1 چائے کا چمچ

لیموں کا رس = 2 کھانے کے چمچ

سفید زیرہ = 1 چائے کا چمچ (بھنا ہوا)

تیل = تلنے کے لئے

ترکیب:

سب سے پہلے جھینگے سے نسیں نکال کر علیحدہ کرلیں۔ اس کے بعد تمام تیار کیا ہوا مصالحہ مکس کر کے جھینگوں کو میرینیٹ کریں اور کچھ گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔

اگلے مرحلے میں جھینگے کو میدے میں کوٹ کریں اور پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چورے میں کوٹ کر کے تل لیں۔

کرسپی اور لذیذ فرائیڈ پرانز تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ مچھلی کھانے کے 5 حیران کن فوائد جانتے ہیں؟

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version