راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کے دوران جانوروں کی چربی سے آئل بنانے والا یونٹ پکڑا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعل ساز مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں جانوروں کی چربی سے آئل بنانے والا یونٹ پکڑا گیا ہے۔جس کے بعد 750 کلو مضرِصحت آئل کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے راولپنڈی کے علاقے راول ٹاؤن نمبر 2 میں کارروائی کی گئی ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ چربی سے تیار آئل کو صرف بائیو ڈیزل کمپنیوں کو فروخت کرنے کی اجازت ہوتی ہے تاہم فیکٹری مالکان کی جانب سے جانوروں کی چربی اور خام مٹیریل کا کوئی ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔



















