آج کراچی اورکوئٹہ سے لاہورآنے والی متعدد مسافر ٹرینیں دھند چھائے رہنے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں
تفصیلات کےمطابق ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج دھند کی وجہ سے ریلوے سسٹم پر کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں گی۔
علاوہ ازیں کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے ، کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے 40 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ ، تیزگام ایکسپریس 4 گھنٹے جبکہ کراچی سے فیصل آباد اور پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار رہے گی۔



















