کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں شہری کی ہلاکت کے کیس میں تین پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں گلستان جوہر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر گرفتار تین پولیس اہلکارکو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تینوں اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی مذید توسیع کردی۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل نہیں ہوسکی ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔
پولیس نے مطابق پولیس اہلکاروں میں شہریار، فیصل اور ناصر شامل ہیں۔ 27 دسمبر 2022 کو پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے26 سالہ نوجوان عامر حسین جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس اہلکاروں کے خلاف مقتول کی والدہ کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
