اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں مجرم گل زمین کی سزامعطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیازپر مشتمل ڈویژن بنچ نے منشیات کیس میں مجرم گل زمین کی سزامعطل کردی۔
ماتحت عدالت سے سزاکے خلاف اپیل میں درخواست گزار کی جانب سے دانش اکبر ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گل زمین طویل عرصہ سے پابند سلاسل ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ماتحت عدالت سے سزاہوئی اور فیصلہ میں متعدد حقائق کو نظر انداز کیا گیا، استدعا کی کہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک سزا معطل کی جائے۔
دلائل مکمل ہونے پر عدالت سزا معطل کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے مالیتی دو ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا۔
گل زمین کے خلاف اپریل 2019ء میں اینٹی نارکوٹکس فورس نارتھ میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیاتھا جس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت سے سزا کا حکم سنایا گیاتھا۔
