Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ جہاں سے مرضی کان پکڑلیں، مسائل کا حل صرف الیکشن ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معیشت سیاست سے جڑی ہوتی ہے اور پاکستان میں اس وقت مایوسی کی لہر ہے جب کہ تمام مسائل کا حل صرف الیکشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھا کر کلیکشن میں اضافہ کیا، ایکسپورٹرز سے ملا تو انہوں نے بتایا رکاوٹیں کہاں کہاں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے خلاف میڈیا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا، اتنا پروپیگنڈا ہوا لیکن کابینہ میں موجود افراد کارکردگی تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے۔

‘ہمارے آخری دوسالوں میں گروتھ ریٹ6 فیصد تھی’

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے آخری دوسالوں میں گروتھ ریٹ6 فیصد تھی جبکہ ہم ایکسپورٹ کوملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرلےکرگئے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں اقتدار میں لاکر بلےکو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا جبکہ سب سے بڑے منی لانڈر یہ خود ہیں تو ڈالر کی اسمگلنگ کیسے روکیں گے؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں ایکسپورٹ پرتوجہ نہیں دی گئی، ن لیگ سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کرگئی جبکہ ن لیگ کے دور میں تیل سب سے سستا تھا لیکن اس کے باوجود یہ خسارہ چھوڑ کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوفزدہ ہیں انہیں معلوم ہےعوام کہاں کھڑے ہیں جبکہ ہمیں بھی خوف آرہا ہے کہ پاکستان کہاں جارہا ہے، ایکسپورٹرز کی مشکلات کم کرنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، عمران خان

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں توذلت کاسامنا کرنا پڑتا ہے، یہ جہاں سےمرضی کان پکڑلے حل صرف الیکشن ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت ملی تو ملک دیوالیہ کے قریب تھا، لاہور کو پیرس اور ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے نعرے لگائےگئے۔

‘آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خود مختاری کا مسئلہ ہوتا ہے’

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مرضی کے فیصلے نہیں کرسکتے، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خود مختاری کا مسئلہ ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی معیشت آئسولیشن میں نہیں چلتی، معیشت سیاست سے جڑی ہوئی ہے، پاکستان میں مایوسی کی لہر ہے، تمام مسائل کا حل صرف الیکشن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عدم استحکام کے خاتمےکیلئے الیکشن ضروری ہیں، ان کی کرپشن پر بیرون ملک فلمیں بنیں، اوورسیز کو معلوم ہے انہوں نے ملک کا کتنا نام بدنام کیا۔

‘الیکشن کانام سن کر ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں’

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7ماہ میں ساڑھے7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے، انہیں دوبارہ مسلط کرنے پرملک میں مایوسی ہے جبکہ الیکشن کانام سن کر ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے الیکشن میں شکست ہوگی۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ان دو  خاندانوں کے خلاف ووٹ ملے، دونوں خاندان ایک دوسرےکو چور کہہ کر کیسز بناتے رہے،30 سال سے دو خاندان اقتدار پر قابض تھے،2خاندانوں نے خود ثابت کیا کہ وہ کتنےکرپٹ ہیں۔

متعلقہ خبریں