Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت نے وفاق کا تونائی بچت پلان مسترد کردیا

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اپنے ایک بیانن میں کہا کہ امپورٹڈحکومت کا یہ فیصلہ کسی صورت پنجاب حکومت کو قبول نہیں ہے۔

واضح رہے اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کی جانب سے کاروباری مراکز رات 8.30 بجے اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے توانائی بچت پلان کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت اب کاروبار اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ توانائی بچت پلان ملک بھر میں نافذ العمل ہوگا جس سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں اسٹریٹ لائٹس50 فیصد آن ہوں گی جس سے 4 ارب کی بچت ہوگی جبکہ غیر مؤثر پنکھے اب فیکٹریوں میں نہیں بنائے جائیں گے اور  یکم فروری 2023 کے بعد پرانے بلب  بھی تیار نہیں کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: توانائی بچت پلان کی منظوری، کاروباری مراکز اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ایل ای ڈی بلب اورمؤثر آلات استعمال کرینگے اور تمام اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی ۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ گرمیوں میں 29 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں اور سردیوں میں یہی استعمال 12 ہزار میگاواٹ پر آجاتا ہے تاہم بجلی کے استعمال کو کم کرنے کے پروگرام پر عمل کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 12ہزار میگاواٹ صرف پنکھوں کی کھپت ہے جس کی پیش نظر بجلی سے چلنے والےغیر معیاری پنکھوں پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گیزر میں کونیکل بیفرز کا استعمال لازمی قرار دیدیا گیا ہے، اس آلے سے گیس کا استعمال کم ہوگا اور 92ارب کی بچت ہوگی۔

متعلقہ خبریں