Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نےکہا ہے کہ پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خانیوال میں سی ٹی ڈی افسران پرفائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، IG اور CS سے افسران کی ہلاکت کی رپورٹ طلب کی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے، حکومت ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے فوری پیش بندی کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ سی ٹی ڈی افسران کے درجات بلند کرے اور ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ خبریں