Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور؛ سروسز اسپتال کے ہیٹرز خراب، زچہ بچہ کی صحت کو شدید خطرات لاحق

لاہور کے سروسز اسپتال میں ہیٹرز خراب ہونے اور ادوایت کی عدم فراہمی سے مریض  تاحال مسائل کا شکار ہیں

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق  لاہور کے سروسز اسپتال میں گائنی وارڈزکے ہیٹرز گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خراب ہیں جبکہ ادویات کی عدم فراہمی سےمریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 مریضوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ادویات موجود نہیں اسکے باوجود یہاں نجی اسپتالوں سے بھی زیادہ مہنگا علاج کیا جارہا ہے۔

سمز ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حال ہی میں سروسزاسپتال میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس کے بعد سے ہیٹرز بند ہیں ، سامان منگوانے کے لیے درخواست بھیجی جا چکی ہے اور جلد مسئلہ حل کردیا جائےگا ۔

متعلقہ خبریں