صوبہ پنجاب کی تحصیل شکر گڑھ میں آٹے کی قلت کے باعث شہری گھنٹوں لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ غائب ہے
تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ میں آٹے کی شدید قلت کے شکار پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ پوری تحصیل کے لیے صرف دو سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں جس کے لئے 9 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے آتے ہیں۔
’ گندم آنے میں تین ماہ لگ جانے ہیں‘ شہری
شہریوں کا کہنا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد سےلائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں اورآٹے کے حصول کے لئے گھنٹوں لائن میں کھڑے رہتے ہیں، آٹے کے حصول کے لیے لائنوں میں لگیں یا محنت مزدوری کرنے جائیں۔
شہریوں نے مزید کہا کہ حکومت ہماری حالت پر ترس کھائےاور سیل پوائنٹ کی تعداد اور سپلائی میں اضافہ کر کے انھیں آٹا فراہم کرے۔
.



















