Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم نے 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کے 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ 

حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے وفاقی حکومت کے اعلان کی مخالفت کردی۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بادشاہوں کی طرح دکانیں بند کرنے کا فیصلہ صادر نہ کیا جائے، کراچی ملک چلاتا ہے، کراچی کے اسٹیک ہولڈرز سے مل کر فیصلہ کریں اور بند کمرے میں کیے گئے فیصلے کی مخالفت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے وفاق کا تونائی بچت پلان مسترد کردیا

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 بجے اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی حکومت کے دکانیں اور شادی ہالز جلد بند کرنے کے فیصلے پر صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دکانیں رات 10 بجے اور ریسٹورنٹ 11 بجے سے پہلے بند نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ تاجروں کا دکانیں اور ریستوران جلد بند کرنے سے انکار

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت نے بھی وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔

متعلقہ خبریں