Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں‘ چوہدری فواد حسین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے اور یہ تاثر دینا کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں اور آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے انتہائ تباہ کن اثرات کا حامل ہے،

 انہوں نے  کہا کہ سپریم کورٹ کا کوئی مؤقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار کرتا ہے اور میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلا کراس صورتحال پر غور کریں۔

اعظم سواتی کیس کے حوالے سے انھوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ جج کو اعظم سواتی کیس  کا فیصلہ کرنے سے پہلے تبدیل کر دیا گیا۔

محض ایک ٹوئٹ پر درجنوں پرچے ہونا بزنس ایز یوزیل نہیں ہے ، جمہوریت کی بنیاد چونکہ آئین ہےلہزا اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ  موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے اور ٹیکنو کریٹ گورنمنٹ جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی

لہزا تحریک انصاف کے تمام کارکنان عام انتخابات کے لئے الیکشن کمپیئن کی تیاری کریں ۔

متعلقہ خبریں