Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت مقبوضہ کشمیر اورپاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف بیانات اور ہرزہ سرائی کی مزمت کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ 

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قانونی ذمہ داریوں کی تکمیل میں پاکستان اور بھارت نے یکم جنوری کو جوہری ہتھیاروں اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ یہ تبادلے جوہری تنصیبات اور سہولیات کے خلاف حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے مطابق ہرسال ہوتے ہیں۔

’’عالمی برادری بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے‘‘

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ گزشتہ ہفتے چار معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ گزشتہ سال 2022 میں مقبوضہ کشمیرکے عوام پربے جا پابندیاں عائد کی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے روک رہا ہے۔ بھارت 74 سے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انکارکردیا ہے۔ ہم نے بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد اور فضول الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا ہے۔

’’پاکستان کے ساتھ ہندوستان کا جنون ناقابل فہم اور مضحکہ خیز ہے‘‘

دفترخارجہ کی بریفنگ میں کہا گیا کہ یہ ریمارکس پاکستان کو بدنام کرنے اور تنہا کرنے میں ناکامی پر بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایک ایسے ملک کے لیے جو اپنے بارے میں اور دنیا میں اپنے مقام کے بارے میں شاندار نظریہ رکھتا ہے، پاکستان کے ساتھ ہندوستان کا جنون ناقابل فہم اور مضحکہ خیز ہے۔

ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت مظلومیت کی فرضی داستان اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مذموم مہم میں مصروف ہے۔ بھارت کا مسلسل پاکستان مخالف بیانیہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دینے میں اپنے ملوث ہونے کو نہیں چھپا سکتا۔

ترجمان دفتر خرجہ نے کہا کہ بھارت ان حربوں کی بدولت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی حقیقت کونہیں چھپا سکتا ہے۔ بھارت دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے خود دہشت گردی، تخریب کاری اور پاکستان کے خلاف جاسوسی میں ملوث ہونے کا سلسلہ بند کرے۔

’’پاکستان عالمی برادری کا شکر گزارہے‘‘

ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ سیلاب زدگان کے تعاون پرپاکستان عالمی برادری کا شکر گزار ہے۔ مختلف ممالک نے پاکستان کی دل کھول کر مدد کی۔ نقد اوراشیاء کی شکل میں عالمی دادری نے مدد کی۔ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعبیر نو کے لئے جنیوا کانفرس منعقد ہوگی۔ امید ہے عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے گی۔ تعمیر نو پروگرام کئی سالوں پر محیط ہوگا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ذمہ دار ملک ہے۔ پاکستان اس آزاد افغانستان کا حامی ہے جو ہمسایوں کے ساتھ امن کے ساتھ تعلقات رکھے۔ امریکا کے ساتھ معاشی معاملات سمیت اہم امورپر بات چیت جاری رہتی ہیں۔ معاشی معاملات پر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے رابطوں میں ہیں۔

آرمی چیف کے دورے کے حوالے سے ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ سعودیہ عرب دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کڑی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مذید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پرعالمی کانفرس جنیوا میں نو جنوری کو ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکریٹری جنرل صدارت کریں گے۔ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پربحث ہوگی۔ عالمی رہنما اورعالمی معاشی ادارے اور این جی اوز کے نمائندے شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں