Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ پر بلاول بھٹو زرداری کا خراجِِ عقیدت

پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 95 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے

 تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے یومِ ولادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی طاقت کی علامت تھے۔

’شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ، جدوجہد اور قربانی لازوال ہیں‘ بلاول بھٹو زرداری

 چئیرمین پی پی پی نے کہا کہ بھٹو ایک نظریہ ہےجسے مٹانے کی کوشش کرنے والے تاریخ میں بے نام و نشان خاک بن گئے، بھٹو کا نام آج بھی پاکستان کے گلی کوچوں سمیت دنیا کے کونے کونے میں گونجتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کے بعد شہید ذولفقار علی بھٹو ہی قوم کے مقبول ترین لیڈر تھے جنہوں نےاپنے خلوص، تدبر اور محنت کے ذریعے ملک کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی لحاظ سے آگے بڑھایا اور عوام کو سیاسی شعور دینے کے ساتھ ملک کو پہلا متفقہ آئین اورجوہری پروگرام دے کر بااختیار بنایا۔

قائدِ عوام نے ہی پاکستان کو اسلامی دنیا کا مرکز بناتے ہوئے پاک چین تعلقات کی بنیاد رکھی

 بلاول بھٹو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کو ایک اٹوٹ دوستی میں تبدیل کرنا بھی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا طرہ امتیازہے جنہوں نے مزدوروں کو ٹریڈ یونینز تشکیل دینےکا حق دیا اور مزدور دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے زرعی اصلاحات کرکے بے زمین کسانوں کو زمینیں دیں اورغریبوں کو گھروں کا مالک بنایا

 پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ قائدِعوام کے نظریے اور مشن کی خاطر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی زندگی بھر جدوجہد کی اور ہم  بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے اور مشن کی روشنی میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ہم 1973 کے آئین کی حفاظت کرتے ہوئے جمہوریت کو مضبوط بنائے گے، رواداری اور مساوات کو فروغ دیں گے، ہم پاکستان کو اسلامی دنیا کا ترقی یافتہ رول ماڈل ملک بنانے کی جدوجہد کرہے ہیں اور کو منزل پر پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

متعلقہ خبریں