ہزارہ کلچر ڈے چیف آرگنائزر وجاحت علی ربانی اور سید عمران شاہ نے ہزارہ کے نوجوانوں سے 8 جنوری کو ہزارہ کلچر ڈے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
ہزارہ کلچر ڈے کمیٹی کے چیف آرگنائزر وجاہت ربانی اور عمران شاہ ہر سال کی طرح امسال بھی کراچی میں ہزارہ کلچر ڈے کے پر امن انعقاد کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
ہزارہ کلچر ڈے کمیٹی کے چیف آرگنائزر وجاہت علی ربانی اور عمران شاہ نے 8 جنوری بروز اتوار کو قائدآباد کے مقام پر ہزارہ کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔
ہزارہ کلچر ڈے کمیٹی کے چیف آرگنائزر نے ہزارہ کی تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں، ہزارہ کے تمام اہم شخصیات اور کراچی میں مقیم لاکھوں کی تعداد میں موجود تمام ہزاروالوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔
وجاہت علی ربانی اور عمران شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی میں ہزارہ کلچر ڈے جوش وجذبے سے منایا جائے گا اور ہمارا مقصد اپنی شناخت اور کلچر کو پروموٹ کرنا ہے۔















