Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ تعلقات کے فروغ پر ڈاکٹر ٹرنر کی خدمات کو سراہا جبکہ وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی میں تعاون پر برطانوی ہائی کمشنر کے فعال کردار کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں؛ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، شہباز شریف

وزیر اعظم نے انگلش کرکٹ ٹیم کو 17 سال بعد پاکستان لانے میں ان کے کردار کو سراہا جبکہ وزیراعظم نے برٹش ایئرویز کے کمرشل فلائٹ آپریشن کی بحالی میں کردار کی تعریف بھی کی۔

شہباز شریف نے ہائی کمشنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیر اعظم نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات ہیں، برطانیہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی پارٹنر ہے۔

متعلقہ خبریں