Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں کورونا کے 24 نئےکیسز رپورٹ

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے24 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔

 این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 472 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور جس کے مطابق  کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد رہی۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم اسکے باوجود اس وقت ملک بھر میں کرونا سے متاثر 22 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے

کورونا کے نئے ویرینٹ نے پاکستان میں بھی اپنے اثرات دکھانا شروع کردیئے ہیں

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومی کرون کے ایکس بی بی اور ایکس بی بی ون ویرئینٹ کے پانچ کیسز سامنے آگئے ماہرین صحت  کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے نئے ویرینٹس اور سب ویرینٹس کا سامنے آنا قدرتی عمل ہے اور ہر نیا وئیرنٹ پہلے سے زیادہ فعال اور تیزی کے ساتھ  پھیلنے والا ہوگا

واضح رہے دنیا کے بعض ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم آنےکے بعد بارڈر ہیلتھ سروسز کی جاری کردہ  ہدایت پر بین الااقوامی ہوائی اڈوں کی  پروازوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ زیادہ خطرناک نہیں ہوگا، وزیرصحت سندھ

متعلقہ خبریں